تکفیریوں کا سامرا میں امام عسکرین علیہ سلام کے مزار کے قریب راکٹ حملہ، 14 افرار شہید

داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے عراق کے مقدس شہر سامرا پر حملہ کیا ہے، پریس ٹی وی کے مطابق اس دہشتگرد تکفیری جماعت کے جنگجوں نے سامرا میں امام عکسرین علیہ سلام کے روضہ اقدس کے قریب ایک راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
سامرا شہر عراق کے دارلحکومت بغداد سے ایک سو بیس کلو میڑ کے فاصلہ پر واقع ہے، اس شہر میں شیعہ مسلمانوں کے دو اماموں کی مزارت موجود ہیں جہاں حالات کی کشیدیگی کے باوجود ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان زیارات کی غرض سے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ اس بات کا دھیان رہے کہ یہ شہر گذشتہ کئی سالوں سے دہشتگردوں کے نشانہ پر پے، دو ہزار چھ میں القائدہ نے سامرا میں موجود مقدس مقامات پر حملہ کیا تھا اس حملے کے نتیجے میں امام عکسرین کے مزارات کو شدید نقصان پہنچا، اس سانحہ پر دنیا بھر میں القائدہ کی مذمت بھی کی گئی تھی اور شیدید احتجاج بھی سامنے آیا تھا۔ آج دو ہزار چودہ میں القائدہ کی بچہ تنظیم داعش عراق میں ان مقدس مقامات کی دشمن بنی ہوئی ہے۔








