عراق

داعش سے وابستہ ۸ افراد زنانہ لباس میں گرفتار/ جہاد النکاح کا ٹائم ٹیبل تیار

zanaموصل کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش سے وابستہ عناصر نے اب زنانہ لباس پہن کر اس شہر سے بھاگنا شروع کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے آٹھ ایسے عناصر کو آج گرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس پہن کر موصل کے شمال مغربی علاقے سے فرار کر رہے تھے۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے تلعفر کے علاقے سے ایک ایسی مشین کا انکشاف کیا ہے جس کے ذریعے دھشتگرد سعودی عرب کی فوج سے رابطہ برقرار کرتے تھے۔
نیز عراق کی نیوز ایجنسی ’’نون‘‘ نے خبر دی ہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے اپنے عناصر کے لیے جہاد النکاح کی تاریخیں اور اوقات معین کر دئے ہیں۔
نون نیوز نے دھشتگردوں کے ہاتھوں کی لکھی ہوئی اس سند کو شائع کیا ہے جس میں ان کے جہاد النکاح کرنے کے اوقات معین کئے ہوئے ہیں اس سند میں دھشتگردوں کے سرغنوں کے نام کے ساتھ ان کے لیے تاریخ اور وقت معین کیا گیا ہے تاکہ وہ اس وقت جہاد فی سبیل اللہ سے فراغت حاصل کر کے جہاد فی سبیل النساء انجام دیں سکیں

jihad6

متعلقہ مضامین

Back to top button