حرم حضرت زینب(س) کے چار ہزار محافظین عراق میں پہنچ گئے

معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ روضہ حضرت زینب(ع) کےچار ہزار محافظین پر منبی گروپ جنہوں نے شام میں داعش اور جبہۃ النصرہ کو ناکوں چنے چبوائیں ہیں عراق میں بھی ان کا مقابلہ کرنے پہنچ چکا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق چار ہزار عراقی مجاہدین جو شام میں روضہ حضرت زینب(ع) کی حفاظت کر رہے تھے شہر تکریت میں داخل ہو کر حضرت ابو الفضل العباس(ع) گروہ کے ساتھ مل گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس گروہ نے القاعدہ اور داعش کے جرائم پیشہ لوگوں کو شام میں شدید شکست سے دوچار کیا لہذا اب موصل میں انہیں ہمیشہ کے لیے دفن کرنے اور امام عسکریین (ع) کے حرم مقدس کا دفاع کرنے عراق پہنچ گئے ہیں۔
ادھر جنوبی عراق میں بھی جوان نے جوق در جوق عراقی فوج کے ساتھ ملنا شروع کر دیا ہے اور وہ مختصر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد فوج کے ہمراہ میدان جنگ میں اتر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے بھی دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے مقصد سے عوامی رضاکار فورس تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔








