داعش کے وہابی دہشتگرد موصل سے فرار ہونے پر مجبور

داعش نامی دہشتگرد گروہ نے عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز موصل سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔ عراقی نیوزایجنسی الاخباریہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگردگروہ، جس نے دو روز قبل موصل پر قبضہ کرلیا تھا، عراقی فوج کی پیشقدمی کے بعد اس شہر کو چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے موصل سے پسپائی اختیار کرکے شام کے سرحدی علاقوں بالخصوص ربیعہ کے علاقے کی جانب فرار اختیار کرلیا ہے۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دریائے دجلہ کے ساحلوں اور شمال مغربی بغداد پر داعش کے دہشتگردوں کے حملے کوپسپا کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت تیز ہوا جب دہشتگردگروہ داعش نے شہرموصل پرحملہ کرکےاسےاپنے کنٹرول میں لے لیااور تقریبا پانچ لاکھ افراد کوگھر بار چھوڑنے پرمجبور کردیا۔








