دہشتگرد گروہ داعش عراق چھوڑنے پر مجبور

17 مئی, 2014 09:33

daishعراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروپ دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نے اپنے جنگجوؤں کو عراق سے باہر نکالنے کی بات کہی ہے ۔
عراقی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروپ داعش نے ایک بیان جاری کر کے اپنے جنگجؤوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے نکل کر دنیا کے دوسرے علاقوں میں جانے کے لئے تیار ہو جائیں . ابھی تک اس خبر کے سلسلے میں دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے . عراق میں فوج نے اس دہشت گرد تنظیموں کے خلاف وسیع مہم چلا رکھی ہے۔
ادھر صوبہ الانبار میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عراقی فوج کی مہم بھی جاری ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے. فلوجہ اور جنوبی بغداد میں فوج کی دو کاروائیوں کے دوران 80 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

8:31 شام جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔