عراق ، فوجی کاروائی جاری، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

عراق کی مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے فلوجہ میں فوج کی کارروائی کے دوران ساٹھ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں .
فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جسرل المعظفین اور صقلاويہ علاقے میں پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فوج کی کارروائی میں دس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اور فوج نے ان کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا . بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی آٹھویں برگریڈ نے الصبيحات اور فلاحات علاقے میں داعش کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح اس کارروائی دو اسناپر ہلاک اور دہشت گردوں کی تین گاڑیاں تباہ ہوئیں . فوج نے اسی طرح فلوجہ کے عامريہ علاقے میں ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے دوران سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ واضح ہو کہ دوروز قبل بھی فوج کی کارروائی میں سو دہشت گرد مارے گئے تھے .








