عراق

عراق کے صوبہ دیالہ میں 50 سے زائد امام بارگاہیں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں منھدم

iraq imambargaصوبہ دیالہ عراق کے وقف بورڈ کے چئرمین سعدون الخزرجی نے گذشتہ 9 برسوں میں 50 سے زائد امام بارگاہوں کو دھشتگردوں کے ہاتھوں منھدم ہونے سے با خبر کیا ۔

انہوں نے مزید کہا: گذشتہ دنوں قره تبہ اور زرکوش میں بھی دو امام بارگاہیں دھشت گردوں کے ہاتھوں منھدم کردی گئیں ہیں ۔

الخزرجی نے مساجد اور امام بارگاہوں کے انھدام کو شرم آور جانا اور کہا: فقط منھدم امام بارگاہیں ہی نہیں بلکہ دیگر امام بارگاہیں بھی صوبہ دیالہ میں تعمیر کی جائیں گی ۔

صوبہ دیالہ عراق کے وقف بورڈ کے چئرمین نے عراقی حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: افسوس صوبہ دیالہ کے حکام شیعہ امام بارگاہوں کی تخریب پر خاموش رہے ہیں ، جو عمومی افکار کے لئے منفی پیغامات اور بے انتہا سوالات کا سبب بنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button