عراق، فوجی آپریشنوں میں پانچ سو تکفیری دہشتگرد ہلاک

عراقی فوج کی اعلی کمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران پانچ سو بیرونی تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں فوج کی اعلی کمان نے اعلان کیا ہے کہ شہر رمادی میں پانچ ماہ قبل شروع ہونے والے فوجی آپریشنوں میں پانچ سو تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ جمعرات کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش گروہ کا ایک سرغنہ عبدالرحمن ہیتی ہلاک کردیا گيا۔ یہ تکفیری دہشتگرد صوبہ بابل میں فوج کے آپریشن میں ہلاک ہوا ہے۔ فوج نے عبدالرحمن ہیتی کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے پاس سے مغربی صوبے الانبار، شمالی صوبے صلاح الدین، بغداد، اور مرکزی صوبے بابل، نیز مشرقی صوبے واسط میں اس دہشتگرد گروہ کے منصوبوں کےبارے میں دستاویزات برآمد ہوئي ہیں۔ واضح رہے عراق کے مختلف صوبوں میں فوج کے آپریشنوں میں دوہزار پچپن تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔








