عراق

دہشتگردوں کے خلاف آخری معرکے کی تیاری

maliki3عراقی حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد کے لئے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا ہے اور عراقی سیکیورٹی فورسز نے اس تناظر میں دہشتگردوں کے خلاف آخری معرکے کی تیاری شروع کردی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم "نوری مالکی” نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے لئے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کی حکومت، عراق کے مشرقی صوبے میسان میں دھشتگردوں کے نیٹ ورکز کو تباہ کرنے کے لئے ، حکومتی دعوت پر میدان میں آنے والے پندرہ ہزار افراد کو سیکیورٹی فورسز کے اداروں میں بھرتی کرے گی۔ ادھر عراق کی فوج کی سینٹرل کمان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فوج نے اس ملک کے صوبے الانبار کے فلوجہ و الرمادی شہروں میں دہشتگرد گروہ "داعش” سے وابستہ 44 دہشتگردوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔ عراق کی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ فوج نے الرمادی شہر کے شمال و مغربی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ان علاقوں میں زندگی معمول پر آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button