عراق

بد عنوانیوں کے خلاف عالمی کانفرنس

iraq flaqعراق میں آج ایک عالمی کانفرنس شروع ہوئي ہےجس میں بدعنوانیوں کا مقابلہ کرنے، چوری شدہ اموال اور پیسے کو واپس لانے، انسانی کرامت کے تحفظ اور ملک کی تعمیر نو جیسے مسائل پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔ وزیراعظم نوری مالکی نے اس کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالی اور دفتری بدعنوانیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے اور جن ممالک کو حالیہ برسوں میں مالی نقصان ہوا ہے اور جن کے ذخائر اور اموال لوٹ لئے گئے ہیں وہ عالمی سطح پر ایک دوسرے سےتعاون کرکے اپنے اموال اور اثاثے واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ملکوں اور اداروں سے اپیل کی کہ عراق کے اموال اور اثاثے لوٹانے میں مدد کریں۔ اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد بھی شرکت کررہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج نے بغداد اور صوہ الانبار میں چوالیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی فوج کے آپریشن میں تقریبا تیس دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ الانبار میں تکفیری دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ عراقی فوج کے مطابق فوج نے صوبہ دیالہ کے نجانہ علاقے میں ‌فضائیہ کی مدد سے تکفیری دہشتگردوں کا ایک بڑا اڈا تباہ کردیا، اس آپریشن میں دہشتگردوں کی گیارہ گاڑیاں بھی تباہ ہوئي ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button