عراق

قومی اتحاد کے زریعے دہشتگردوں کا مقابلہ

maliki3عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق نوری مالكي نے عراق کے اعلی حکام کے ایک اجلاس میں کہا کہ کچھ لوگ عراق کی امن و سلامتی کے خواہش مند نہیں ہیں اور دہشت گردی کی حمایت کرکے ملک کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں . انہوں نے واضح کیا کہ ڈکٹیٹروں اور ظالموں کے خلاف جدوجہد کرنے میں عراقی عوام کی تاریخ رہی ہے اور وہ ممالک بھی سکون سے نہیں بیھٹیں گے جو عراق کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں . عراق کے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ قومی اتحاد کی حفاظت کے ساتھ ترقی کی سمت قدم بڑھاتے ہوئے غیر ملکیوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے . واضح رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات 30 اپریل کو ہونے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button