عراق

عراق میں دہشتگردانہ حملہ ، 20 فوجی ہلاک

iraq fojiعراق میں مختلف حملوں ميں کم از کم بیس فوجی ہلاک ہوگئے ہيں اطلاعات کے مطابق مغربی گاما شہر میں ایک گھر میں چھپے دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کے بعد جب فوجی اس گھر میں داخل ہوئے تو اچانک بم دھماکہ ہوگیا جس میں کم از کم 13 فوجی مارے گئے ، اسی طرح سڑک کے کنارے نصب ایک بم کی زد میں آنے سے 3 فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔

ادھربغداد کے جنوب میں واقع محمدیہ نامی علاقے میں گشتی دستہ پر ہونے والے حملے میں بھی ایک کرنل اور 3 دیگر فوجی جائے وقوعہ ہی پر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button