عراق، دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائی

04 مارچ, 2014 09:05

iraq car armyاطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے فلوجہ اور الرمادی کے بعض علاقوں میں دوبارہ کاروائياں شروع کی ہیں۔ عراقی پولیس کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج کی کاروائيوں میں اب تک چہتر دہشتگرد ہلاک اور ساڑھے چارسو کے قریب گرفتار کئے گئے ہیں۔ عراقی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج نے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ درایں اثنا عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے بصرہ میں بیالیس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس سے چار گراڈ میزائیل برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر عراقی بری فوج کے سربراہ علی غیدان نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے پچاس فیصد دہشتگردوں کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔ دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے کہا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ پر انسانیت سوز جرائم کی بنا پر مقدمہ چلایا جائے۔ پارلیمانی اراکین کا کہنا ہے کہ ایم کے او گروپ، صدام کے زمانے میں ملت عراق کے خلاف انسانیت سوز کاروائيوں کا مرتکب ہوا ہے۔

5:44 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔