عراق

کربلا میں دوبم دہماکےگیارہ افراد شہید متعدد زخمی

iraq blast123لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج شام عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی کے مغرب میں "عین التمر” نامی علاقے میں ہونے والے دو بم دہماکے ہوئے جس میں آخری اطلاعات کے مطابق چار عراقی فوجی جاں بحق اور سات دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دو بم دہماکے ایسے صورت حال میں ہوئے ہیں کہ تقریبا ان دہماکوں سے ایک گھنٹہ قبل بغداد اور بعقوبہ کے علاقوں میں بھی دو بم دہماکے ہوئے ہیں۔ ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قریب ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سفارت خانے کا ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ عراق میں حالیہ دنوں میں دھشتگردانہ بم دہماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسرے جانب اس ملک کے وزیر اعظم نوری مالکی نے عراق میں دھشتگردوں کی نابودی پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button