الرمادی میں ۱۵ سپاہی جانبحق اور زخمی

عراق کی سکیورٹی فورس نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے دو مسلح افراد کو ہلاک اور ۳۰ کو زخمی کر دیا ہے۔ عراق کے صوبہ نینوا میں فوجی آپریشن کے دوران بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد انکشاف کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سے صوبہ نینوا کے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دھشتگردوں کے آپریشن کے دوران نینوا صوبے کے میئر ’’اثیل النجیفی‘‘ کو دھشتگردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے وہ سالم بچ گئے۔
مزید اطلاع کے مطابق اثیل النجیفی دھشتگردوں کے اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کی گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔
ادھر مغربی عراق میں واقع الرمادی علاقے میں ایک کار بم کے دوران۴ عراقی سپاہی جانبحق اور ۱۱ زخمی ہو گئے ہیں۔








