عراق

عراق، دہشتگردوں کو شکست

iraq terristعراقی فوج نے اپنے ملک کے شمال اور مغرب میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ االانبار اور صلاح الدین میں تقریبا ساٹھ تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ان کاروائیوں میں عراقی فوج نے تیس تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دسیوں کار بم بھی ناکارہ بنادیئے۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے الانبار کے الجزیرہ اور جلام علاقوں میں بھی آپریشن شروع کردیا ہے تا کہ ان علاقوں کو ان دہشتگردوں سے پاک کرسکے جو الرمادی کی جنگ کے دوران ان علاقوں کی طرف بھاگ آئے تھے۔ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button