عراق

عراق بم دھماکہ، ۵ افراد شہید اور ۱۱ زخمی

iraq boom blastعراق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ بم دھماکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع شہر مدائن میں فٹ بال کے ایک گراؤنڈ کے قریب ہوا۔ دوسری جانب المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مسلح افراد نے شام کی سرحد کے قریب واقع شہر قائم میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو عراقی فوجیوں کو ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کردیا۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں رواں سال کے دوران دہشتگردانہ حملوں، بم دھماکوں اور تشدد کے مختلف واقعات میں ابتک چار ہزار سات سو پچاس سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں امریکہ اور بعض علاقائی ممالک منجملہ سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں جو دہشتگردوں کی ہمہ جہتی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button