عراق

عراق میں مختلف شیعہ نشین علاقوں میں دھماکے

iraq5555عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائياں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج بغداد کے مختلف علاقوں میں سترہ کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں درجنوں جاں بحق اور سکیڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے مشرق میں حسینیہ علاقے میں دہشتگردانہ بم دھماکے میں آٹھ افراد شہید ہوئے ہیں۔ البلدیات کے علاقے میں ایک شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ باب المعظم میں بیس افراد مارے گئے۔ الکرادہ میں بھی تین کاربم دھماکے ہوئے ہیں۔ دہشتگردانہ واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کا محاصرہ کرلیا جہاں جہاں بم دھماکے ہوئے تھے۔ عراق میں یہ بم دھماکے ایسے عالم میں ہورہے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف وسیع کاروائياں کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button