عراق

امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب، عراق میں دہشتگردی کا باعث ہیں

londonلندن میں انسانی حقوق کے اسلامی کمیشن کےمحقق ناظم علی نے کہا ہے کہ جب تک غیرملکی، عراق کے داخلی امور میں مداخلت جاری رکھیں گے اس وقت تک اس ملک میں بدامنی کاسلسلہ برقرار رہے گا۔
محقق ناظم علی نے آئی آرآئی بی کے انگلش سرویس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں مداخلت کرنے والے، مسلمانوں اورعیسائیوں کو ایک دوسرے سےلڑا رہے ہیں اور اسی وجہ سے مسلمان عیسائیوں اور عیسائی ، مسلمانوں کا قتل کر رہا ہے اور یہ وہی ہدف ہے جسے غیرملکی حاصل کرناچاہتے ہيں۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں دہشتگردانہ واقعات کے پیچھے امریکہ اسرائیل اورسعودی عرب کے ہاتھ کارفرما ہیں اور وہ اس ملک میں دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے دہشتگرد گروہوں کی بھرپور ہمہ جہتی حمایت کررہے ہیں اور اس دعوے کے ثبوت حتی شام میں بھی ملے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button