عراق

عراق میں 9 فوجی بم دھماکے میں جاں بحق

iraq armyعراق میں گزشتہ روز ایک بم دھماکے میں 9 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایک اعلیٰ عراقی آفیسر کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔ سٹاف لیفٹینیٹ جنرل نے بتایا کہ وہ سڑک کنارے ایک فون کال میں مصروف تھا تو اس کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔لیکن اس دھماکے میں ۱۱فوجی زخمی ہو گئے۔یہ علاقہ عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے جو کہ بعقوبہ کے 30کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
جنرل نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دیالہ، صلاح الدین اور کرکوک کے علاقے میں فوجی آپریشن جاری کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سنی اور شیعہ کو آپس میں لڑانے کی وجہ سے مسلسل بم بلاسٹ کیے جارہے ہیں جس میں بے گناہ شہری اور سیکورٹی فورسز کے لوگ مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button