عراق

بغداد میں دھشتگردی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

iraq protestعراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ملک میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
ہزاروں افراد نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کرکے دہشتگردی کی مذمت کی اور حکومت سے دہشتگردی سے سخت مقابلہ کرنے کا مطالجہ کیا۔
مظاہرین نے پولیس اور سکیورٹی فورسس سے مطالبہ کیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائيں۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں دہشتگردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر نیز امریکہ ملوث ہے جو سابق بعثی عناصر اور تکفیری گروہوں کو منظم کرکے عراقی عوام کا خون بہارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button