شمالی بغداد؛ امام بارگاہ میں دھماکہ، ۴۲ شیعہ شہید اور زخمی

06 جولائی, 2013 09:46

victom blastبغداد کے شمالی علاقے الکریعات میں واقع امام بارگاہ’’ علی پاشا‘‘ میں گزشتہ شب نماز مغربین کے بعد ہونے والے خود کش حملے میں ۴۲ شیعہ شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شیعوں کی امام بارگاہ میں ہونے والے اس بم دھماکے میں ۱۱ افراد شہید جبکہ ۳۱ زخمی ہوئے ہیں اور زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
تاھم کسی دھشتگردی تنظیم نے اس حادثہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز صبح کو بھی سامراء کے اسکوائر ’’الحق‘‘ کے قریب ایک کار بم دھماکے میں ۵ افراد جانبحق اور ۳ زخمی ہو گئے تھے۔

1:38 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top