عراق

عراق شام کی جنگ میں شامل نہیں

iraq wazir kharjaعراق کی خبر رساں ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ھوشیار زیباری نے اپنے کویتی ھم منصب صباح خالد الصباح کے ساتھ جو ان دنوں بغداد کے دورے پر ھیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق،شام کی جنگ میں شریک نہیں ہے اور اس ملک میں جاری جھڑپوں میں کسی بھی فریق کے خلاف کاروائی نہیں کر رہا۔
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بغداد نے شام کی حکومت اور مخالفین کے ساتھ گفتگو کے تمام راستے کھلے رکھے ھیں تاھم ان کا کہنا تھا کہ عراق،شام کی جنگ اور اس جنگ میں لوگوں کو بھجوانے کا مخالف ہے۔
عراق نے ھمیشہ ہی شام کے بحران کوپر امن طریقے سے حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
علاقائی اور عالمی حمایت یافتہ شامی دھشتگردوں کی جو شام کی حکومت کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ھیں یہ کوشش ہے کہ اس جنگ کے دائرے کو شام کے ھمسایہ ملکوں من جملہ عراق اور شام تک پھیلایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button