عراق

مہدویت سے متعلق عراق میں منعقدہ عالمی اجلاس قم اور نجف کے باہمی تعاون کا ایک نمونہ

mehdviعالمی اسمبلی کے ادارہ تحقیقات کے منیجر نے عراق میں منعقدہ ’’ امام مھدی (عج) اور دنیا کا مستقبل‘‘ کے عنوان کے تحت عالمی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد ابنا کے نمائندے سے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید منذر حکیم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ اجلاس حوزہ علمیہ قم اور نجف کے درمیان رابطے اور اتحاد کا ایک نمونہ ہے کہا: اس اجلاس سے پیدا ہونے والے باہمی روابط جہان اسلام کے اہم ترین مسائل میں سے ہیں اور یہ رابطہ اور اتحاد نہ صرف ان دو علمی اور مذہبی مراکز بلکہ عراق کی اہم یونیورسٹیوں جیسے کوفہ یونیورسٹی، حوزہ علمیہ کربلا اور قم کے درمیان بھی پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس اجلاس میں مدعو کئے گئے مہمانوں کی اکثریت نے حصہ لیا اور حوزہ علمیہ نجف کے علماء نے دروس کی تعطیل کر کے اجلاس میں شرکت کو ضروری سمجھا۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے محقق نے کہا: اس عالمی اجلاس میں نجف اشرف کے مراجع عظام نے بہترین کردار ادا کیا، آیت اللہ حکیم، آیت اللہ فیاض اور آیت اللہ بشیر نجفی نے اس اجلاس میں شرکت کر کے اپنے مفید بیانات سے سامعین کو نوازا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین منذر حکیم نے آخر میں کہا: اس اجلاس میں بیان کئے گئے مطالب یقینا دنیا کے مستقبل کو تابناک بنانے میں موثر ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ ’’ امام مھدی (عج) اور دنیا کا مستقبل‘‘ کے عنوان عالمی اجلاس عراق اور ایران منجملہ اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے باہمی تعاون سے نجف اشرف میں منعقد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button