کربلا معلی میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

آستانہ مقدس حسینی﴿ع﴾ نے پبلشرز اور ثقافتی اداروں کو کربلا میں منعقد ہونے والی کتابوں کی 9 ویں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
امام حسین﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ کی میلاد کی مناسبت سے اس سال یکم شعبان سے 15 شعبان تک کربلا معلی میں کتابوں کی 9 ویں بین الاقوامی نمائش منعقد ہو گی۔ آستانہ مقدس حسینی﴿ع﴾ نے پبلشرز اور ثقافتی اداروں کو کتابوں کی اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔








