عراق

عراق کے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

rafyکرد پریس کے مطابق عراق میں مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینے والی عدالت کے سربراہ جعفر محسن نے کہا ہے کہ رافع العیساوی کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گيا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے ہوائي اڈوں، سرحدوں اور بحری راستوں پر پولیس کو چوکنا کردیا گيا ہے۔ واضح رہے عدلیہ نے ایک ماہ قبل رافع العیساوی کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے ان پر بلوائيوں اور دہشتگردوں سے تعاون کرنے کا الزام لگایا ہے۔ چار مہینوں قبل رافع العیساوی کے محافظوں کو گرفتار کرلیا گيا تھا۔ ان کے محافظوں کو دہشتگردی میں ملوث پایا گيا تھا۔ واضح رہے عراقی حکام اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور بعض عرب ملکوں جیسے سعودی اور قطر کا ہاتھ ہے اور یہ ممالک دہشتگردوں کی مالی اور سیاسی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button