عراق

مقتدی صدرکی جانب سے بحرینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی کال

muqtada saderعراق میں صدرگروپ نے اپنے حامیوں کو بحرین کے انقلاب کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے عراق کے مختلف صوبوں میں بحرینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی کال دی ہے۔
عراق میں صدرگروپ کے قائد مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد عراق کےمختلف صوبوں میں بحرین کے عوامی انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کریں۔
صدرگروپ کی سیاسی دفتر کے ایک ذرائع نے کہا ہے کہ مقتدی صدرنے اپنے تمام حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کے عوامی انقلاب کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے کریں۔
قابل ذکر ہے کہ خطے میں اسلامی بیداری کی لہراٹھنے کے ساتھ ساتھ بحرینی عوام بھی اس ملک میں مظاہرے کر رہے ہیں اور وہ اپنے ملک میں جمہوریت اور عدالت کے خواہاں ہیں لیکن حکومت آل خلیفہ ان کے مطالبات پر توجہ دیے بغیران کا قتل عام کر رہی ہے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button