عراق میں قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی اپیل

06 فروری, 2013 09:44

agha sistaniعالم تشیع کے مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے تمام سیاسی گروہوں سے قومی اتحاد کے قیام کو عمل میں لانے اور اختلافات دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن آلا طالبانی نے کہا ہے کہ آیۃاللہ سیستانی نے عراق کے تمام سیاسی گروہوں کے نام اپنے ایک پیغام میں تمام حکومتی عہدیداروں اور سیاستدانوں سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور گروپ بندی سے پرہیز کریں –اس درمیان عراقی پارلمنٹ کے ایک کرد نمائندے نے کہا ہے کہ آیۃاللہ سیستانی کی یہ فرمائش ، اختلافات کے حل میں نمایاں طور پر اثر انداز ہوگی ۔ ھوال کویستانی نے کہا کہ کرد عوام آیۃاللہ سیستانی کے موقف کا احترام کرتے ہیں –قابل ذکر ہے کہ ایک طرف عراق کی مرکزی حکومت اوراس ملک کے علاقے کردستان کے درمیان ، متنازعہ علاقوں اور اسی طرح تیل و گیس کے مسئلے پر اختلافات ،اور دوسری جانب عراق کے بعض سنی آبادی والے علاقوں میں جاری احتجاجات نے اس ملک کی سیاسی صورتحال کشیدہ بنادی ہے ۔ بعض سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ عراق کے سنی آبادی والے صوبوں میں بیرونی ممالک ان احتجاجات کی حمایت کر رہے ہیں۔

10:53 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔