عراق

سید مقتدیٰ الصدر: امت مسلمہ اپنے درمیان وحدت قائم کرے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے

muqtada saderعراق کے مجاہد عالم دین سید مقتدیٰ الصدر نے شام پر حالیہ جارحیت کے خلاف اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ سے وحدت اور اتحاد کی اپیل کی ہے۔شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شام پر حالیہا سرائیلی جارحیت کے خلاف عراق کے معروف عالم دین اور امریکہ مخالف مجاہد رہنما سید مقتدیٰ صدر نے امت مسلمہ کے نام جاری ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک نازک اور حساس دور سے گزر رہی ہے اور امت مسلمہ سے میرا یہ تقاضہ ہے کہ امت اپنی صفوں میں اختلافات کو ختم کرے اور اتحاد ووحدت کی فضاء کو فروغ دے۔
امریکہ مخالف بہادر مجاہد سید مقتدیٰ صدر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غاصب صیہونی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ،انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت کرنے اور جہاد و مقاومت کی حمایت کے جرم میں برادر ملک شام پر صیہونی سازشیں حملہ آور ہیں اور دنیا فقط تماشا دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر صیہونیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائے اور صیہونیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسلمانوں،عربوں،اقوام متحدہ اور اسلامی حکومتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بیرونی مداخلتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ ظالموں کا احتساب کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button