عراق

عراق ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد گرفتار

iraq arestعراق ميں پوليس ذرائع کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس نے سو کے قريب دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے –
بصرے ميں ايک سيکورٹي افسر نے بتايا کہ عراقي سيکورٹي فورس اور فوج کے اہلکاروں نے ايک کاروائي کے دوران ستانوے دہشت گردوں کو گرفتار کرليا جن کا تعلق خليج فارس کے عرب ملکوں سے ہے –
عراق کے سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے عراق ميں متعدد دہشت گردانہ اقدامات کا ارتکاب کيا تھا –
عراق ميں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ميں ہونےوالي دہشت گردانہ کاروائيوں کي سرپرستي امريکا ، سعودي عرب اور قطر جيسے ممالک کرتے ہيں جن کا مقصد عراق ميں عدم استحکام پيدا کرنا اور نوري مالکي کي حکومت کو ناکام قرار دينا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button