عراق

عراق میں شیعہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی امریکی سازش

iraq shiaعراق میں المواطن پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ باقر الزبیدی نے کہا ہے کہ امریکہ اور قطر، عراق میں شیعہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ انھوں نے مغربی اور عربی محاذ کی جانب سے عراق کی موجودہ دشوار صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور قطر، عراق میں شیعہ مسلمانوں اور ان کا اقتدار کمزور بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ المواطن پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ باقر الزبیدی نے عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کو، کہ جن میں عام شہری مارے جارہے ہیں مغرب کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ اس صورتحال سے دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے مزید راہ ہموار ہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button