عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں آج ہونیوالے بم دھماکے میں 5 ایرانی زائرین شہید

27 اکتوبر, 2012 14:07

shaheedسومریہ نیوز نے آج عراقی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بغداد سے 20کلومٹر دور التاجی علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی زائرین کی ایک بس میں رکھے جانیوالے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث 5 ایرانی زائرین شہید اور 12 دیگر زخمی ہوگئے –
رپورٹ کے مطابق ایرانی زائرین سامراء جارہے تھے –
دوسری جانب عراق میں آج ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مزید دس افراد مارے گئے ہیں۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے آج عراق کے مختلف علاقوں میں ، خاص طور سے ، بغداد ، التاجی ، موصل اور تکریت میں دہشت گردانہ کارروائياں کرکے دس افراد کو قتل کردیا۔ان دہشت گردانہ حملوں میں بیس دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر عراقی سیکورٹی فورسز نے بغداد کے مختلف علاقوں سے القاعدہ تنظیم سے وابستہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض عرب ممالک عراق میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرر ہے ہیں۔

6:30 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔