عراق

عراق، امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ

usaعراق کے مقدس شہر کربلا کے عوام نے گستاخانہ امریکی – اسرائیلی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا.
ہزاروں عراقی عوام نے آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف کربلا کی سڑکوں پر نکل کر "لبیک یا رسول ا۔۔۔ۖ” کے نعرے لگائے – اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کو بند کرنے اور اسکے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا –
ادھر عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں بھی مختلف سیاسی اور مذہبی گروہوں نے اس گستاخانہ اقدام کے خلاف امریکی مصنوعات کابائیکاٹ کرنے اور اسکی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button