عراق

طارق ہاشمی پر مزید پانچ الزامات

tariqعراق کے مفرور صدر طارق ہاشمی پر مزید پانچ الزامات کے تحت آئندہ ماہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔عراق کی عدلیہ نے حال ہی میں طارق ہاشمی کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائي ہے۔

عراقی عدلیہ کے ترجمان عبدالستار غفور بیرقدار نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفرور نائب صدر طارق ہاشمی اور ان کے بعض محافظوں پر مزید الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ہاشمی اور ان کے داماد کو جو ان کے دفتر کے سربراہ بھی تھے چند دنوں قبل موت کی سزا سنائي گئي ہے۔ غفور بیرقدار نے کہا کہ طارق ہاشمی کے ساتھ چھیاسی 86افراد ہیں جن پر مقدمہ چلایا جائے گااور ان افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ افراد پرجن میں طارق ہاشمی اور ان کا داماد شامل ہیں ان کی غیر موجودگي میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ یاد رہے عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی اس وقت ترکی میں پناہ گزیں ہیں۔ ترکی انہیں عراقی عدلیہ کے حوالے کرنے سے انکار کررہا ہے۔ طارق ہاشمی کاتعلق العراقیہ گروہ سے ہے۔
عراقی قومی الائنس کے رکن قاسم الاعرجی نے کہا ہے کہ العراقیہ گروہ نہ صرف دہشتگرد گروہ ایم کے او سے رابطے میں ہے بلکہ اس گروہ کی حمایت بھی کرتا ہے۔ قاسم الاعرجی نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اشرف فوجی اڈے سے ایم کے او دہشتگرد گروہ کا اخراج ملت اور حکومت عراق کی کامیابی ہے اور یہ کامیابی اس وقت مکمل ہوگي جب مجرموں کو عدالت میں سزا دی جائے گي۔ انہوں نے عراق سے منافقین کے اخراج پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں اس دہشتگرد گروہ کا وجود غیر قانونی اور عراقی آئين کے منافی ہے۔ قابل ذکر ہے عراقی حکومت اور اقوام متحدہ کے معاہدے کی رو سے منافقین کو اشرف اڈے سے لبرٹی اڈے میں منتقل کیاجارہا ہے اور کچھ مدت بعد یہ دہشتگرد گروہ عراق سے نکال دیا جائے گا۔ عراقی حکومت نے دہشتگرد گروہ کو کئي مرتبہ عراق چھوڑنے کی وارننگ دی ہے تاہم امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے اس دہشتگرد گروہ کا اخراج موخر ہوتاجارہا ہے۔ یاد رہے انقلاب مخالف دہشتگرد گروہ منافقین نے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے ساتھ مل کر ایرانی اور عراقی قوموں کے ہزاروں افراد کو اپنی مجرمانہ کاروائيوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے ایران کے دسیوں عھدیداروں کوشہید کیا ہے۔ یاد رہےاس دہشتگرد گروہ کو انسانی حقوق کے دعویداروں امریکہ اور یورپی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button