عراق

نجف اشرف میں اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج جاری

iraq protest najafنجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے امریکہ میں بنائي گئي توہین آمیز فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ اور آپ کی سیرت طیبہ پرعمل کرتے ہوئے دنیا کو دین اسلام کی حقیقت سے آشنا کریں۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ سازش ہے۔ انہوں نے غزہ میں اس فلم کے خلاف ہونے والے بڑے مظاہرے کے دوران العالم سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو اس توہین امیز اقدام کی قیمت چکانی پڑے گي۔ ادھر فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے توہین آمیز امریکی فلم کی مذمت کرتےہوئے مغرب کو اسلام کے خلاف جنگ اور دہشتگردی کا ذمہ دار قراردیا۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے ارکان نے پیغمبر اکرم ص کی شان میں توہین پر مبنی اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کابل حکومت کو اس کے خلاف سفارتی سطح پر اقدام کرنا چاہیے۔ افغان پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کابل امریکہ کے اس اسلام مخالف اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ اسٹراٹیجیک معاہدے کو منسوخ کردے۔ ادھر جمہوریہ آذربائیجان میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے امریکی توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے اسلامی ممالک اس امریکی صیہونی سازش پر شدید رد عمل ظاہر کریں۔ مصر میں آزادی و انصاف پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ ایسا قانون بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی رو سے توہین آمیز فلم بنانے میں ملوث مصریوں کی شہریت ختم کردی جائے گي۔
سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام نے بڑا مظاہرہ کرکے توہین آمیز امریکی فلم کی مذمت کی ہے ، مظاہرین نے امریکہ کو شیطان اعظم قراردیا ہے۔یہ بڑا مظاہرہ شہر قطیف میں ہوا ہے۔ سعودی مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور امریکہ سے مسلمانوں سے معافی مانگنے کو کہا۔
ملیشیا میں بھی ہزاروں افراد نے توہین آمیز امریکی اور صیہونی فلم کی مذمت کی ہے۔ کوالالامپور سمیت مختلف شہروں میں ملیشین عوام نے مظاہرے کرکے اسلام کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی اس نفرت انگيز حرکت کی مذمت کی۔ یمن میں انقلابی گروہوں کی انجمن کے ترجمان نے کہا ہے عرب ملکوں میں امریکی سفارتخانے بند کروادئے جائيں۔ علی البخیتی نے العالم سے گفتگومیں صنعا میں امریکی سفارتخانے کو جاسوسی کا اڈا قراردیتے ہوئے کہاکہ سارے عرب ملکوں میں امریکی سفارتخانے بند کروادئے جائيں۔ یاد رہے یمنی مظاہرین نے گذشتہ روز صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ نے اپنا سفارتخانہ خالی کردیا ہے۔ادھر فرانس میں بھی مسلمانوں نے امریکہ میں تیار کی جانے والی اس توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے فلم اور اسے بنانے والوں کی مذمت کی ہے۔ ادھر نئي دھلی میں شیعہ جامع مسجد کے امام نے بھی امریکی توہین آمیز فلم کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلی پریی تھوی راج چوہان نے امریکہ کی اسلام مخالف فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ گنیش فلم فیسٹیول میں امریکی فلموں پر پابندی لگادی جائے۔ گنیشن فلم فیسٹیول اگلے ہفتے سے شہر ممبئي میں شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button