عراق

عراق کی حکومت کے خلاف قطر سعودی عرب اور ترکی کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ صدر جلال طالبانی

iraq-parlعراق کے صدر جمہوریہ جلال طالبانی نے کہا ہےکہ عراق کی حکومت کے خلاف قطر سعودی عرب اور ترکی کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ صدر جلال طالبانی نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف سعودی عرب، قطر اور ترکی کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کے لئے پارلیمنٹ کا کورم پورا نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ جو اراکین پارلیمنٹ میں نوری المالکی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانا چاہتے تھے ان کی دستخطوں کی توثیق کرکے وہ پارلیمنٹ کو پیش کریں گے تا کہ سیاسی بحران کی ایک قابل قبول راہ حل تلاش کی جاسکے۔ یاد رہے العراقیہ گروہ سمیت کچھ اراکین پارلیمنٹ نوری المالکی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانا چاہتے تھے۔ یاد رہے العراقیہ گروہ کو سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
ادھر نجف کے عوام نے عراق کے مسائل میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے عوام نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرکے عراق میں فتنے پھیلانے اور سیاسی عمل کو خراب کرنے کی سعودی عرب کی سازشوں کی مذمت کی۔
سعودی عرب نے جب سے عراق میں شیعہ مسلمانوں کے ہاتھوں میں حکومت آئي ہے عراق کے خلاف گھناونی سازشیں شروع کررکھی ہیں۔ عراق کے سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی سعودی پیسے سے جاری ہے اور سعودی عرب کی انٹلجنس کے سربراہ عراق میں جاری دہشتگردی کی ھدایت کررہے ہیں۔ یادرہے سعودی عرب نہ صرف عراق میں بلکہ پاکستان، افغانستان، یمن ، شام اور مصر میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button