عراق

مقتدی صدرکی بشاراسد کی حمایت

shiitenews moqtada saderعراق کے سیاسی لیڈر مقتدی صدر نے کہا ہے کہ شام کی اکثریت بشار اسد کی حکومت کی حامی ہے اور اس کی بقا چاہتی ہے۔ سید مقتدی صدر نے شام میں حکومت کے مخالف حلقوں سے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔ مقتدی صدر نےاس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب بھی شام کے کچھ حصے صہيونی رياست کے قبضے میں ہیں، مخالف حلقوں سے کہا کہ آپ کو اپنے ملک کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں حکومت کا خلا ملک میں دہشت گردی کے فروغ اور ملک کی تقسیم کا باعث ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button