عراق:کربلائے معلی کی حفاظت کے لئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات

02 جون, 2011 13:03

shiitenews_iraqi_policeعراقی شہر کربلائے معلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے تا کہ سیکورٹی کو یقینی بنا یا جائے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر کربلائے معلی کے پولیس ڈائرکٹر جنرل علی الزوانی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں تا کہ مذہبی اجتماعات کو محفوظ بنایا جائے ،انکاکہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس کو بھی معمور کیا جا رہاہے ،کیونکہ عراق کے اکثر وبیشتر علاقے دہشت گردی کی ذد میں ہیں تاہم کربلائے معلی میں مذہبی اجتماعات اور زائرین امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

12:53 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔