عراق میں دہشت گرادنہ حملے ، بیس افراد جاں بحق

20 جنوری, 2011 11:35

iraq_blast_diyalaعراق کے صوبہ دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان محمد عسکری نے خبر رساں ایجنسی فارس کے نمائندے کو بتایا کہ بدھ کے روز صوبہ دیالہ کے م‍ختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں بیس افراد جاں بحق جبکہ ستانوے زخمی ہوئے ہیں۔عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا حملہ بعقوبہ شہر میں ایک اہم عمارت کے سامنے ہوا جس میں پندرہ افراد مارے  گئے اور اسی زخمی ہوگئے۔دوسرا حملہ جو کار بم دھماکہ تھا پہلے حملے کے کچھ گھنٹوں کے بعد بعقوبہ شہر سے بیس کلومیٹر دور واقع ایک علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے۔

4:29 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔