عراق

اربعین حسینی ، کربلائے معلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

Imam_Hussain_Arbaeenعراق کے مقدس شہر کربلائے معلی کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی اور تحفظ کے لئے پچاس ہزار پولیس اور فوجی جوانوں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ کربلائے معلی کے پولیس سربراہ احمد الزویتی نے کہا کہ پولیس اور فوجی جوان ہرطرح کے دہشت گردانہ واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں کربلائے معلی کے سربراہ نے بتایا کہ دھماکوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے والےاور دھماکے کی ممکنہ  کاروائیوں کا پتہ لگا کران کا سدباب کرنےوالے خصوصی دستوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہيں انھوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورس کے کئی دستوں کو کربلائے معلی سے باہر مضافاتی علاقوں میں بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق اور پوری دنیا سے دسیوں لاکھ کی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button