عراق

سعودی عرب عراق کے عرب تشخص کا احترام کرے، عراقی نمائندوں کا مطالبہ

iraq_p.mعراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے عرب تشخص کا احترام کرے۔
ریڈیو عراق کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلمینٹ میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے سعودی عرب کے خفیہ ادارے سمیت اس ملک کی حکومت کی جانب سے کالعدم بعث پارٹی سمیت عراق کے بعض انتہا پسند سنی گروہوں کی معنی خیز حمایت پر تنقید کرتے ہوئے سعودی عرب  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے بار ے میں اپنا نقطۂ نظر تبدیل اور دو طرفہ تعلقات میں اصلاح کرے۔ ان نمائندوں نے کہا ہے کہ عراق کا سابق ڈکٹیٹر صدام عرب حکومتوں کی جانب سے تمام تر وسائل و امکانات فراہم کیے جانے کے باوجود شیعوں کے خلاف اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا اس لیے صدام کی کالعدم بعث پارٹی کے بچے کھچے افراد کی مدد عراق میں شیعوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں پینسٹھ فیصد سے زائد آبادی اہل تشیع کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button