عراق

عراق:دو خود کش حملے،17زائرین امام حسین (ع)شہید

blast_karbalaعراق کے مرکزی دارلحکومت کے مغربی صوبے انبار میں ہونے والے دو خود کش بم حملوں میں 17سے زائد عزادران سید الشہداء علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد ذخمی ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی مرکزی دارلحکومت کے مغربی صوبے انبار میں دو خود کش دھماکے جو کہ مقامی اوقات کے مطابق صبح 10بجے ہوئے جبکہ یکے بعد دیگرے دوسرا دھماکہ ایک منٹ کے وقفے پر ہوا  ۔
عراقی پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلا خود کش حملہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا آنے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر اس وقت ہوا جب وہ سفر میں تھے جس کے نتیجہ میں کئی عزاداران سید الشہداء علیہ السلام شہید ہوئے تاہم یکے بعد دیگرے دوسرا دھماکہ چند قدم کے فاصلے پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کے ایک قافلے پر ہوا جس کے نتیجہ میں کل 17افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ 23سے زائد عزادار ذخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال ماہ محرم الحرام میں دنیا بھر سے کروڑوں عزاداران سید الشہدا ء امام حسین علیہ السلام عزاداری کے لئے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام پر کربلائے معلی میں آتے ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرزند حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے روز عاشورا جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو پرسہ دیتے ہیں اور مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں تاہم تکفیری اور ناصبی دہشت گرد عناصر صدیوں سے مظلوم کربلا کے ماتم داروں پر حملے کرتے رہے ہیں اور سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس ماہ محرم میں سیکورٹی انتہائی سخت ہے تاہم دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button