عراق:کار بم دھماکہ،5جاں بحق،متعدد ذخمی

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے شہر باقوبہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجہ میں پانچ افراد شہید جبکہ 24سے زائد ذخمی ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی مشرقی صوبے دیالہ کے شہر باقوبہ میں ایک کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 24سے زائد ذخمی ہو گئے ہیں،ابتدائیء معلومات کے مطابق دھماکہ ایک سٹور کے قریب ہوا جس کے نتیجہ میں جائے وقعہ پر ہی چار افراد جاں بحق اور 23ذخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور بم دھماکے کے حادثے میں ایک عراقی ریلوے افسر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،یہ حادثہ عراقی مغربی صوبے انبار میں رونما ہوا جب ایک ٹرین کربلا سے گذر رہی تھی کہ اچانک ایک بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک ریلوے آفیسر جاں بحق اور ایک عراقی شہری شدید ذخمی ہوا۔
دوسری طرف عراقی دارلحکومت بغداد میں بھی ایک پولیس چھاؤنی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں سڑک پر کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،واضح رہے کہ پولیس نے عراقی صوبے نینوا کے شہر موصل سےایک خاتون کیلاش برآمد کر لی ہے جس کو گولیاں مار کر جان بحق کیا گیا تھا ،رپورٹ کے مطابق عراق کے شہروں میں دہشت گردی کی وارداتیں مسلسل تیز ہو رہی ہیں۔
ماہرین سیاسیات اور تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ عراقی حکومت کی تشکیل کے دوران امریکی اور صہیونی ایجنٹ عراق میں عدم استحکامیت پھیلا رہے ہیں اور معصوم جانوں کا زیاں کر رہے ہیں۔








