عراق کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مذمت

07 نومبر, 2010 12:39

Iraq_Flagعراقی صدر کے سنیئر مشیر فخری کریم نے اپنے ملک کے داخلی اور سیاسی امور میں امریکہ کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق فخری کریم نے چین ، فرانس اور روس کے سفیروں سے ملاقات میں عراق کے سیاسی امور میں امریکہ کی بعض مداخلتوں سے آگاہ کیا۔ عراقی کردوں کے اتحاد کے ایک رہنما محمود عثمان نے بھی اس بات کی خبر دی کہ امریکہ کردوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ العراقیہ اتحاد کے حق میں صدر کے عہدے سے دستبردار ہو جائيں۔ محمود عثمان نے کہا کہ امریکی وفود نے عراقی صدر جلال طالبانی اور اعلی کرد حکام سے ملاقاتوں میں  امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن کے حوالے سے تاکید کی ہے کہ کرد صدارت کا عہدہ ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ کے سپرد کردیں۔ واضح رہے کہ العراقیہ اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی عراق کی ممنوعہ بعث پارٹی کے ایک رکن ہیں اور امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

10:40 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔