عراق

بغداد: مقتدیٰ صدر کے حامی بم دھماکے میں ذخمی

Sadrists-injuredعراق کے شہر بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے میں شیعہ رہنما مقتدیٰ صدر کے حامیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں مقتدیٰ صدر کے حامی شیعہ رہنماؤں سمیت بہت سے معصوم شہری بھی ذخمی ہوئے ہیں۔
اسوت العراق خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
دھماکہ خیز موادمشرقی بغداد میں ایک گاڑی میں لگایا گیا تھا جو کہ زور دھماکے کی صورت میں پھٹ گیا ،بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکاکہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق احرار گروپ سے ہے۔
واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجہ می گاڑی میں سوار ایک مسافر سمیت ڈرائیور شدید ذخمی ہوئے ہیں ،اور دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
دورسی طرف رحمن مسجد ابو شر میں دو دھماکے ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں دو شہری ذخمی ہوئے ہیں،جنوبی صوبہ صلاح الدین میں بی ایک بم دھماکے میں چار افراد ذخمی ہوئے ہیں ،واضح رہے کہ دھماکہ ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے کیا گیا،اس دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید ذخمی ہو ئے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button