عراق

تشکیل حکومت کامسئلہ جلدحل کیاجائے، عراقی علماء

Iraq_Flagعراق کےمذہبی رہنماؤں نےاس ملک کی سیاسی جماعتوں کےلیڈروں سےمطالبہ کیاہےکہ وہ تشکیل حکومت کامسئلہ جلد سےجلد حل کریں۔کربلامعلی میں آیت اللہ العظمی سیستانی کےنمائندےنےبعض عراقی جماعتوں کےرہنماؤں کےعلاقائی ممالک کےدورےپرتنقیدکرتےہوئےسیاسی جماعتوں کےاتحادوں سےمطالبہ کیاہےکہ وہ تشکیل حکومت کےلئےمذاکرات کوملک سےباہرنہ لےجائيں۔کربلائےمعلی کےامام جمعہ شیخ مہدی کربلائی نےنمازجمعہ کےخطبوں ميں پارلیمان میں موجود دھڑوں اور سیاسی جماعتوں کومخاطب کرتےہوئےکہاہےکہ تشکیل حکومت کےلئےاپنی  میٹنگیں صرف عراق کےاندرکریں۔
انھوں نےاسی طرح عراق کی سیاسی پارٹیوں سے درخواست کی کہ وہ جلدسےجلد اہم عہدوں کی تقسیم پراتفاق پیداکریں۔ عراق کی مذہبی مرجعیت نےتاکید کی ہےکہ ذاتی رجحانات کوبالائےطاق رکھ دیناہی اتفاق رائےکےحصول کاواحد راستہ ہے اس وقت خطرہ اس بات کاہےکہ عراق میں سیاسی خلاء کہیں اس سےزيادہ طویل نہ ہوجائے۔ پارلیمانی انتخابات کےانعقاد کوسات ماہ گذرچکےہيں لیکن اب تک تشکیل حکومت کےلئےصلاح ومشورہ ہی ہورہاہے۔اس کےعلاوہ عراق کےبعض سیاسی گروہوں کےرہنما، عرب ممالک کےسربراہوں کادامن تھامےہوئےہیں۔ اس درمیان العراقیہ اتحاد کےرہنما ایادعلاوی جووزارت عظمی کےعہدےکی بابت مایوس ہوچکےہيں، صدارت کےعہدےکےلئےعرب حکومتوں کادامن پکڑےہوئےہيں۔ایادعلاوی نے گذشتہ ہفتےریاض کادورہ کیا اور سعودی حکام سےتشکیل حکومت کےسلسلےمیں مذاکرات کئے۔اس مسئلےپرعراق میں ردعمل سامنےآیااورچہ می گوئیاں شروع ہوگئ ہیں۔حکومت قانون اتحاد نےالعراقیہ اتحاد کےموقف اور وزارت عظمی کےعہدےکےلئے اس اتحاد کےموقف کےپیش نظر، سعودی حکام سےایادعلاوی کےصلاح ومشورےکوشیعہ اتحاد کےخلاف ماحول سازي کےمترادف قراردیاہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت عراق کو ہمیشہ سےزیادہ اتحاد واتفاق کی ضرور ہے۔اس کےباوجود ، بعض سیاسی گروہوں کےرہنماذیلی اور آئین سےماوراء مسائل اٹھاکر عراق پراپنےمطالبات مسلط کرنے اورانتخابات کےبعدسامنےآنےوالی حیثیت سےبڑہ کرحکومت میں اپناحصہ چاہتےہيں۔اس بیچ العراقیہ اتحاد ،عرب حکومتوں سےصلاح ومشورہ کی روش اختیارکرکےاورشیعہ اتحاد میں اختلاف کی افواہیں پھیلاکرتشکیل حکومت کےلئے ہونےوالےمذاکرات کوجزئي مسائل کے زیراثرلاناچاہتاہے۔
عراق کےمذہبی رہنمااورعلما‏ئےدین بھی ملک کےسیاسی عمل کودرپیش خطرےاورموجودہ حالات کوسمجھتےہوئےعراقی گروہوں بالخصوص پارلیمنٹ میں سب سےبڑےشیعہ اتحادسےمطالبہ کیاہےکہ جلد سےجلد قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دیں اورعراق ميں سات ماہ سےجاری سیاسی خلاء کاسلسلہ ختم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button