بقیع کی تعمیر نو؛ سعودی عرب سے شیعیان عراق کا مطالبہ

عراق کی شیعہ عوام نے سعودی حکام سے اہل تشیع کو جنت البقیع میں واقع ائمۂ معصومین اور ام (البنین علیہم السلام) کی قبروں پر گنبد و بارگاہ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کربلا کے عوام نے پوری دنیا کی مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وسیع عالمی مظاہروں اور جلسوں، جلوسوں کے ذریعےـ جنت البقیع میں ائمۂ طاہرین علیہم السلام کے مشاہد شریفہ پر گنبد و بارگاہ تعمیر کرنے کے لئے ـ سعودی حکام پر دباؤ ڈالیں۔








