

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ حکومت قانون اور عراقی متحدہ الائنس ہی وزیراعظم کو نامزد کریں گے ۔ نوری المالکی نے سید عمار حکیم سے ملاقات میں کہا بڑے اتحاد کی کمیٹی کو جلد ازجلد وزیراعظم کا انتخاب کرلینا چاہے۔ انہوں نے عراقی قوم سے اپیل کی کہ وہ بڑے ااتحاد کی حمایت کرے ۔
سید عمار حکیم نے کہا کہ عراقی الائنس اور نوری المالکی کے گروپ کے تعلقات افواہوں کے برخلاف نہایت دوستانہ ہیں اور نیا اتحاد دیگر اتحادوں کےساتھ بھی مذاکرات کرکے ملک میں قومی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہاہے۔یادرہے نوری مالکی اور سید عمارحکیم کے گروپوں نے مل کر نیا اور سب سےبڑا اتحاد قائم کیا ہے۔