عراق

عمارالحکیم کی سعودی بادشاہ عبداللہ سے ملا قات

shiite_ammar_alhakeem-e2808cking_abdullah-150x150مجلس اعلی انقلاب اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارالحکیم اور انکے وفد کے اراکین سعودی فرمانروا عبداللہ سے ملاقات کے بعد بدھ کو بغداد واپس پہنچ گئے

عمارالحکیم اور مجلس اعلیٰ کے وفد نے اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر شاہ عبداللہ، سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات میں باھمی دلچسپی کے امور اور رعراق کی صورتحال پر بات کی ہے۔

 

انکا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سید عمار الحکیم اور سعودی حکمرانوں نے عراقی انتخابات، عراق میں حکومت سازی اور سیاسی اتحادوں کی تشکیل پر بات نہیں کی لیکن عراق میں عموعی صورتحال پر خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ہے۔

عمارالحکیم جو منگل کو سعودی حکومت کی دعوت پر سعودی دارلخلافہ ریاض پہنچے تھے۔ انھوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی ہے۔ میٹنگ میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل، ڈپٹی انٹیلی جینس چیف عبدالعزیز اور عراق میں تعینات سعودی سفیر بھی موجود تھے۔

عمار الحکیم کے دورہ سعودی عرب سے قبل عراقی صدر جلال طالبانی، سعودی نواز طارق الہماشمی اور مقتدی الصدر کے نمائندے بھی سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی حلام، عراق میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں جبکہ اب تک تشدد کے واقعات میں 10لاکھ سے زائد عراقی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button