عراقی عوام کسی طرح کے دھوکے میں نہیں آئيں گے

مجلس اعلائےاسلامی عراق کے سربراہ عمارحکیم نے کہا ہے کہ ان کےملک کےعوام ووٹ خریدنے کےلئے بعض لوگوں کے اقدامات کے دھوکے میں نہيں آئيں گے۔عراق کے قومی اتحاد کے رہنماعمارحکیم نےالعالم ٹی وی کوخصوصی انٹرویومیں کہاکہ عراق کےعوام ووٹوں کوخریدنےکےلئے ہرکوشش کوان افراد کےلئے منفی نکتے کی حیثیت سے درج کریں گے جواس قسم کےکاموں کے لئے پیسہ خرچ کررہے ہيں ۔ عمار حکیم نے انتخابات اچھی طرح کرانے کے لئے ہرقسم کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ان انتخابات کے نتائج ان عظیم ثمرات کے استحکام کا سبب بن سکتاہے جو انھوں نےان برسوں میں حاصل کئے ہيں ۔عراقی پارلیمنٹ کے انتخابات سات مارچ کوہوں گے۔
سعودی عرب بعثیوں کے لئے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہا ہے عراق میں قانونی حکومت نامی سیاسی اتحاد کےرکن ثائرالفیلی نے سعودی عرب پر عراقی عوام کے ووٹوں کوبعثیوں کےحق میں خرید نے کاالزام لگایاہے۔ثائرالفیلی نےالعالم کوانٹرویودیتےہوئے عراق میں قبیلہ پرستی عام کرنےکےلئے سعودی عرب کے تکفیریوں اور انتہاپسند وہابیوں کے فتوؤں اورسعودی عرب کے دسیوں دہشتگردوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب عراق میں جمہوریت کی مخالفت کرتےہوئے اب صدامی بعثیوں سےملحق ہوگياہے۔ثائرالفیلی نے العراقیہ کےسربراہ ایاد علاوی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاہے کہ صرف بعثیوں کاگروہ ہی ایسا ہے جو ملک کواغیارکوبیچ سکتاہے۔ثائرالفیلی نےکہاکہ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نےووٹوں کی خرید و فروخت کوحرام قراردیاہےلہذا ووٹوں کوخریدنے کی سازش ناکام ہوجائےگي۔








